کلکتہ 8 جون (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف بڑی جیت کے بعد آج ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ مرکز میں این ڈی اے کی حکومت غیر مستحکم ہے اور بہت ہی جلد انڈ یا اتحاد مرکز میں باگ ڈور سنبھال سکتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزراء کی تقریب حلف
برداری سے ایک دن قبل ہفتے کو ترنمول کانگریس کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی اس تقریب میں شرکت نہیں کرے گی کیونکہ حکومت غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے بنائی جارہی ہے۔
وزیر اعظم . مودی اور بی جے پی کو اس مرتبہ اتحادیوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔