نئی دہلی, 29 اگست (یو این آئی) سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، حالانکہ وہ ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مسٹر مکھرجی کو 10 اگست کو آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
آج جاری کردہ میڈیکل بلیٹن میں اسپتال نے کہا، "مسٹر مکھرجی
کا پھیپھڑوں کے انفیکشن کے لئے علاج کیا جارہا ہے۔ اس کے گردے سے متعلقہ بیماری میں معمولی بہتری آئی ہے اور ان کے ٹیسٹ مثبت ہیں۔
وہ مستقل بت ہوشی کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اس کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن وغیرہ مستحکم ہے۔ "
سابق صدر کے دماغ میں خون کے جمنے کو دور کرنے کے لئے ان کا آپریشن کیا تھا۔