نئی دہلی، 13جون (یو این ں آئی) مرکزی حکومت کے اعلی قانونی افسر اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اس عہدے پر مزید ایک برس تک رہیں گے۔ انہوں نے اس کے لئے اپنی رضامندی دے دی ہے۔
ذرائع نے سنیچر کو یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر وینوگوپال نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی درخواست قول کرلی ہے۔
اٹارنی جنرل کے طورپر مسٹر وینوگوپال کی تین برس کی مدت کار 30جون کو ختم ہورہی ہے اس لے ان کی مدت کار ایک برس کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ 89برس کے ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر وینوگوپال کی مدت کار ختم ہونے کے پیش نظر حکومت نے ان کی سروس ایک برس کے لئے
بڑھانے کے لئے ان کی رضامندی مانگی تھی جس کے لئے انہو ں نے رضامندی دے دی ہے۔
مسٹر وینوگوپال آئینی امور کے ماہر رہے ہیں اور اٹارنی جنرل کے طورپر انہوں نے آھار، رافیل وغیرہ جیسے اہم معاملات میں مرکز کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔
سینئر وکیل مکل روہتگی کی نجی اسباب کا حوالہ دیکر اٹارنی جنرل کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد مسٹر وینوگوپال کو جون 2017میں ملک کا پندرہواں اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آ نے کے بعد انہیں اس عہدہ پر برقرار رکھا گیا۔ وہ مرار جی دیسائی حکومت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔