the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امراوتی،5دسمبر(ایجنسی)نائب صدرجمہوریہ نائیڈو نے اپنے مخالفین پر نکتہ چینی کے لئے سیاسی لیڈروں کی جانب سے قابل اعتراض زبان کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے لوگ منفی رویہ بنارہے ہیں اور عوامی نمائندوں کا عدم احترام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس طرح کی غیر صحت مندانہ رجحان دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے اے پی کے وجے واڑہ میں سورنا بھارتی ٹرسٹ کے زیراہتمام میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دل کے الفاظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریکارڈ س کے مطابق 4127 معاملات بشمول فوجداری معاملات عوامی نمائندوں کے خلاف زیرالتواء ہیں۔ اندرون ایک سال ایسے معاملات کے تصفیہ کو ترجیح دینی چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کو پارٹی بدلنے کا حق ہے ۔



تاہم اس سے پہلے انہیں عہدہ سے استعفی دینا چاہئے۔ اسپیکرس کو چاہئے کہ وہ بغیر مسائل کے ایسے معاملات پر فوری فیصلہ کریں۔


وینکیا نائیڈو نے کہا کہ متعلقہ ممالک کو معاشی جرائم کرنے والوں کو حوالے کرنے کے تعلق سے تمام ممالک میں اتفاق رائے ہونا چاہئے ۔ بڑھتے معاشی جرائم کے سبب معاشی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اس سمت قدم اٹھائے ۔ انہو ں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو چاہئے کہ وہ جھوٹے وعدے نہ کریں ۔ بلکہ وہ اپنی ریاست یا علاقہ کی معاشی صورتحال کا موازنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے سے پہلے امیدواروں کے کردار پر نظر رکھنی چاہئے ۔ کالے دھن کے معاملات کی فراہمی کے لئے تمام ممالک میں سمجھوتہ ہونا چاہئے ۔ حکومتوں کو چاہئے کہ وہ مبسوط ترقی پر توجہ دیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.