the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 8 نومبر ( یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی جمعہ کے روز 92 برس کے ہو گئے ۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور کار گذار صدر جے پی نڈا نے مسٹر اڈوانی کی 27 پرتھوی راج روڈ پر واقع رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارک باد دی ۔ مسٹر اڈوانی نے دروازے پر آکر مسٹر مودی کی استقبال کیا ۔ وزیر اعظم کے پہنچنے سے پہلے ہی مسٹر شاہ اور مسٹر نڈا وہاں موجود تھے ، بعد میں مسٹر نائیڈو آئے ۔ مسٹر اڈوانی کی



بیٹی پرتیبھا اڈوانی اور پرائیویٹ سیکریٹری دیپک چوپڑا نے مسٹر نائیڈو کا استقبال کیا ۔ مسٹر اڈوانی کی پیدائش 08 نومبر 1927 کو کراچی ( حال پاکستان) میں ہوئی تھی ۔ وہ 1941 میں آر ایس ایس میں شامل ہوئے اور تقسیم کے بعد ہندوستان میں آ گئے ۔ وہ 1952 میں بھارتیہ جن سنگھ میں شامل ہوئے اور 1970 میں اس کے صدر بنے ۔ وہ 1970 سے 1989 تک راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رہے اور 1989 میں نئی دہلی سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔ وہ 1986 سے 1991 اور 1993 سے 1998 کے درمیان بی جے پی کے صدر رہے ۔ وہ 1998 میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں وزیر داخلہ اور پھر نائب وزیر اعظم بنے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.