نئی دہلی،29 اگست (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ہفتے کو کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ذہنی اور جسمانی طورپر ٹھیک رہنا ضروری ہے اس لئے باقاعدہ طور پر یوگ اور ورزش کرنی چاہئے۔
نائب صدر نے کہا،’’کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد۔‘‘ انہوں
نے کہا کہ’’ کورونا نے ہماری کھیل کود سرگرمیوں میں رخنہ ڈالا ہے لیکن آج جسمانی اور ذہنی طورپر صحت مند رہنا زیادہ ضروری ہے ،تبھی ہم انفیکشن سے لڑ پائیں گے۔ اس لئے یوگ کریں ،ورزش کریں ،فٹ انڈیا کو عوامی تحریک بنائیں ۔‘‘
مسٹر نائیڈو نے کہا،’’اس موقع پر ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،جن کی یوم پیدائش کو ’کھیلوں کے قومی دن‘ کے طورپر منایا جاتا ہے۔‘‘