حیدرآباد13اپریل (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں جہاں جنتاکرفیو اورپھر لاک ڈاون کے ابتدائی دنوں میں ضروری اشیا بالخصوص سبزیوں کے دام آسمان کو چھورہے تھے وہیں اب موجودہ طورپر ان کے داموں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
لاک ڈاون کے ابتدائی چند دنوں کے دوران ریاست
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بیشتر بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اچھال ہوگیا تھا تاہم جیسے جیسے سبزیوں کا تازہ اسٹاک بازاروں میں دستیاب ہونے لگا،ان کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنے لگی۔
لاک ڈاون کے ابتدائی دنوں میں ٹماٹر فی کیلو80روپئے فروخت کیاجارہا تھا۔