the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو مختلف ریاستوں میں برسراقتدار سیاسی جماعتوں سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پرامن ماحول کو یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ ترقی یافتہ ملک کا خواب پورا کیاجاسکےمسٹر نائیڈو نے یہاں مسٹر مودی کی عوامی زندگی اور کام کے انداز پر ایک کتاب ’’مودی ایٹ 20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری‘‘ کا اجراء کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر مودی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی مہم میں مصروف ہیں۔ مختلف ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کو اس مہم کو تیز کرنے اور قوم کو آگے لے جانے کے لیے تمام دستیاب ترقیاتی اور جمہوری پلیٹ فارمز کا موثر



استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ریاستوں کو چاہئے کہ وہ تمام تناؤ پر قابو پاتے ہوئے پرامن ماحول کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر اور کئی دیگر مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سینئر سرکاری افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔
مسٹر مودی کو جدید ہندوستان کے سب سے مقبول اور مشہور لیڈروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے کہاکہ "یہاں تک کہ ان کے مخالفین بھی اس بات سے متفق ہیں کہ مسٹر مودی اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک ایسی شخصیت ہیں جس کی وجہ سے ہندوستان میں عزت اور احترام کیا جا رہا ہے۔ "

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.