یوپی/16مئی(ایجنسی) یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر بدھ کو وارانسی پہنچے،راج ببر نے یہاں فلائی اوور حادثے میں زخمی لوگوں سے ملاقات کی اوران کی کیفیت جانی۔اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راج ببر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ پل کو انتخابات سے پہلے تیار کرنے کیلئے تین ونائک مندروں کو توڑا گیا تھا۔اس لئے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ حادثہ بھگوان ونائک کے شراپ کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔
start;">
میڈیا سے بات چیت کے دوران راج ببر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ بنارس کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے پی ایم مودی کو یہاں آنا چاہئے تھا۔لیکن وہ کرناٹک انتخابات میں مصروف رہے۔راج ببر نے ریاستی حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 50۔50 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 10۔10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی ہے۔