نئی دہلی / وارانسی/یکم مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے کھڑے ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے مشترکہ امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کرنے والے بی ایس ایف جوان تیج بہادر کی امیدواری منسوخ ہوگئی ہے، معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن اہلکار نے تیج بہادر کے پرچہ نامزذگی کو خارج کردیا ہے، اب ایس پی- بی ایس پی
اتحاد کی طرف سے شالینی یادو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے پی ایم مودی کو ٹکر دیں گی.
واضح رہےکہ تیج بہادرنے جوآزاد امیدوارکےطورپرپرچہ داخل کیا ہےاس میں اور سماجوادی پارٹی کی طرف سے داخل کی گئی نامزدگی کےکاغذات میں ایک فرق ہے۔ نیم فوجی دستہ کولےکردودنوں میں الگ الگ دعوے کئےگئے ہیں۔ ایسے میں بنارس کے ڈی ایم اورضلع الیکشن افسرنےاپنا موقف رکھنے کوکہا تھا۔