: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 9 مئی ( یواین آئی) بیرون ملک میں درماندہ ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے شروع کئے گئے وندے بھارت مشن کے تحت پہلے دو دن میں 17 بچوں سمیت 1،458 ہندوستانی وطن واپس لوٹے ہیں ۔اس مشن کا آغاز 7 مئی کو کیا گیا تھا اور پہلے دن ایئر انڈیا ایکسپریس کی دو پروازوں میں متحدہ عرب امارات سے نو بچوں سمیت 363 افراد کی وطن واپسی ہوئی تھی ۔ جمعہ کے روز ایئر انڈیا کی دو اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی چار پروازوں میں آٹھ بچوں سمیت 1،095 ہندوستانیوں کو ملک واپس لایا گیا ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے
بتایا کہ جمعہ کے روز سنگاپور سے 234 افراد کو دہلی لایا گیا ۔بنگلہ دیش میں پڑھنے والے 168 ہندوستانی طلباء کو ڈھاکہ سے سری نگر لایا گیا ۔بحرین سے 177 مسافروں اور پانچ بچوں کو لے کر ایئر انڈیا ایکسپریس کا ہوائی طیارہ گزشتہ روز کوچی پہنچا ۔ریاض سے 152 مسافروں کے ساتھ ایک اورطیارہ کالیکٹ پہنچا ۔دبئی سے گزشتہ روز دو پروازیں کیں جو آج صبح چنئی ہوائی اڈے پر اتریں ۔ ایک طیارہ رات ایک بجے چنئی پہنچا جس میں 179 مسافر اور تین بچے تھے ۔ دوسرے طیارے میں 177 مسافر سوار تھے جو صبح 1.50 بجے چنئی ہوائی اڈے پر اترا ۔