نئی دہلی،27 جنوری (یواین آئی) مرکزی حکومت نے جمعرات کو کووڈ کا تیسرا ٹیکہ پوری اہل آبادی کو دینے سے فی الحال انکار کرتے ہوئے ہندوستان میں بنے کووڈ ٹیکے ’کوویکسین اور کووی شیلڈ‘کو شرط کے ساتھ کھلے بازار میں اتارنے کی منظوری دے دی۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے ایک ٹویٹ میں اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ریگولیٹری نے دو کووڈ ٹیکوں ’کوویکسین اور کووی شیلڈ‘ کو شرط کے ساتھ بازار میں اتارنے کی منظوری دی گئی ہے۔
صحت
اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیکہ لگانے والے اداروں کو یہ ٹیکہ کوون ایپ پر رجسٹرڈ کرنا ہوگا اور چھ مہینے تک نگرانی کے بعد متعلقہ ڈاٹا ریگولیٹری کو دینا ہوگا۔
مسٹر اگروال نے بتایا کہ سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے 19 جنوری کو ویکسین کو ہنگامی حالات میں محدود استعمال سے روکنے کی سفارش کی تاکہ بالغ آبادی کے حالات کے ساتھ نئی دوا کی اجازت دی جا سکے۔