the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 28 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد 18 سے 44 سال کے درمیان لوگوں کو مفت کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ٹیکے لگانے کا اعلان کیا آج یہاں جاری ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت ٹیکہ لگانے کے ایک پروگرام کا منصوبہ بنا رہا ہے اور شہریوں کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کووڈ کی لڑائی گذشتہ سال سے ہی لڑ رہے ہیں اور مرکزی حکومت کے اشتراک سے جنوری سے 45 سال سے زیادہ عمر کے ڈیڑھ کروڑ افراد کو کورونا سے



بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جو ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار ، ریونیو وزیر بالاصاحب تھوراٹ ، وزیر صحت وزیر راجیش ٹوپے اور دیگر تمام اہم معاونین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں موجودہ مالی بحران کے باوجود شہریوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسینیشن پروگرام کی منصوبہ بندی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.