نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا کہ بھارت بائیوٹک کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس کا ٹیکہ'کوویکسین' کو ملک کی 12 ریاستوں میں سپلائی کیا گیا ہے جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ کوویشیلڈ کو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر
انتظام علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے آج شام کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔
ملک کے تمام ٹیکہ کاری مراکز میں ویکسین کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔