حیدرآباد22اپریل(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کوویڈ19کے ٹیکہ پر مرکز کی دوہری قیمت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ ملک ایک ہے اور ٹیکوں کی دو علحدہ علحدہ قیمتیں ہیں۔
اپنے ٹوئیٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز کو چاہئے
کہ وہ ٹیکہ کی قیمت برداشت کرے اور ملک میں تیز تر ٹیکہ اندازی کے لئے تعاون کرے۔
انہوں نے کہا”ہم ایک ملک ایک ٹیکس (جی ایس ٹی)پر رضامند ہوئے تھے لیکن اب ہم یہ د یکھ رہے ہیں کہ ایک ملک دو قیمتیں؟حکومت ہند کے لئے 150 روپئے اور دیگر ریاستی حکومتوں کے لئے 400روپئے۔