the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ مرکزی حکومت سے ویکسین نہیں ملنے اور دی گئی ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے دہلی حکومت کونوجوانوں کا ویکسینیشن بند کرنا پڑرہا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے ہمیں ویکسینیشن سنٹر بند کرنے کا بہت افسوس ہے۔ مرکز سے جیسے ہی ویکسین ملے گی سنٹر چالو ہوجائیں گے۔ انہوں نے ملک میں ویکسین کی دستیابی فوری طورپر بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت کو چار مشورے دیئے۔ مرکزی حکومت بھارت بایوٹیک سے فارمولہ لیکر ویکسین بنانے والی دوسری کمپنیوں کو دے اور فوری طورپر انہیں تیاری شروع کرنے کی ہدایت دے،غیرملکی ویکسین



کے ہندستان میں استعمال کی اجازت دی جائے اور ریاستوں کی جگہ مرکزی حکومت خود غیرملکی کمپنیوں سے ویکسین خریدے، جن ممالک نے اپنی آبادی سے زیادہ ویکسین جمع کررکھی ہے، مرکزی حکومت ان سے دینے کی درخواست کرے اور غیرملکی کمپنیوں کو بھی ہندستان میں ویکسین بنانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ دہلی میں تین مہینے میں تمام کا ویکسینیشن کرنے کے لئے ہر مہینہ 80لاکھ ویکسین کی ضرورت ہے لیکن مرکز نے دہلی کا جون کا کوٹہ کم کرکے 8لاکھ ڈوز کردیا ہے۔ اگر دہلی کوہر مہینہ آٹھ لاکھ ویکسین ملی تو تمام بالغان کا ویکسنیشن کرنے میں 30مہینے لگ جائیں گے تب تک کورونا کی نہ جانے کتنی لہریں آئیں گی اور نہ جانے کتنے مزید لوگوں کی موت ہوجائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.