پنجی،3 جنوری (یواین آئی) گوا میں پیر سے 15 سے 18 عمر کے زمرے کے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع ہوگئی۔
گوا اسمبلی کے صدر راجیش پٹنیکر بچولم واقع شری شانتا درگا ہائی
سکنڈری اسکول پہنچے اور ٹیکہ کاری مرکز پر بچوں کی ٹیکہ کاری کا معائنہ کیا۔
ریاستی وزیر صحت وشوجیت رانے نے کہا کہ ریاست میں اس عمر کے زمرے کے 72000 بچے ٹیکہ کاری کے اہل ہیں۔