حیدرآباد16/جنوری (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ کوویڈ کی ٹیکہ اندازی ایک مسلسل عمل ہے۔
انہوں نے شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کوویڈ
ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر میں 140مراکز پر ٹیکہ اندازی کے پروگرام کی شروعات کی گئی ہے۔
ہر مرکزپر 30افراد کو ہی ٹیکہ دیاجارہا ہے۔