نئی دہلی،17مارچ(یواین آئی)پارلیمانی امور اور وزیر مملک برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آنے کا پتہ چلنے کے بعد احتیاط کے طورپر کچھ دن اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ
کیاہے۔
مسٹر مرلی دھرن آج پارلیمنٹ میں بھی نہیں آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ ترووننتپوریم میں شری چترا رونیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی میں ایک ڈاکٹر کے رابطے میں آئے تھے جسے 15مارچ کو کورونا میں مبتلا پایاگیا۔