اتراکھنڈ/2نومبر(ایجنسی) اتراکھنڈ کے Chamoli چمولی کی ضلع مجسٹریٹ Swati Bhadoria سواتی بھدوریا نے ایک مثال پیش کی ہے، انہوں نے پرائیوٹ اسکول کی جگہ اپنے دو سال کے بیٹے کا داخلہ انگواڑی اسکول میں کرایا، گوپیشور گاؤں کے انگواڑی سینٹر میں انہوں نے داخلہ کرایا، بیٹے کو داخلہ دلانے کو چمولی کی ڈی ایم سواتی بھدوریا خود انگواڑی سنٹر لیکر پہنچی، داخلے کے بعد سواتی کے بیٹے کو انگواڑی سنٹر کی کلاس میں بچوں کے ساتھ بیٹھا گیا.
ڈی ایم کے بچوں نے سنٹر میں دیگر بچوں کے ساتھ کلاس میں کھیل-کھیل میں
پڑھنے کی شروعات کی اور دیگر بچوں کی طرح ساتھ بیٹھ کر یہی کا بنا کھانا کھایا، داخلہ کرانے کے بعد ڈی ایم سواتی اپنی ڈیوٹی پر چلی گئی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سواتی نے کہا انگواڑی سنٹر میں عام بچوں کے ساتھ رہ کر بچہ ذہی، جسمانی نشونما بڑھے گی اور عام بچوں کی درمیان رہ کر بچے کی ترقی ہوگی.