: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون/نئی دہلی ، 11 اکتوبر (یو این آئی) اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں کئی اہم محکموں کے وزیر اور باج پور سے ایم ایل اے یش پال آریہ اپنے بیٹے اور نینی تال اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجیو کے ساتھ پیر کو نئی دہلی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی باپ اور بیٹے
دونوں کے کانگریس میں شامل ہونے سے خوشی کا ماحول ہے جبکہ بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی نے کانگریس کے دلت ایم ایل اے راج کمار اور آزاد ایم ایل اے پریتم پنوار کو پارٹی میں شامل کر کے سنسنی پھیلا دی تھی ۔ اب کانگریس کے اس سیاسی داؤ سے اتراکھنڈ کے سیاسی میدان میں صورتحال بدل گئی ہے۔