نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جنگل راج جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور
ریاستی حکومت بیٹیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم اور حکومت کی سینہ زوری جاری ہے۔
کبھی جیتے جی احترام نہ کیا اور آخری رسومات کا وقار بھی چھین لیا۔