: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش اس سال جاپان اور ملائیشیا کو 40 ٹن آم برآمد کرے گا انہوں نے کہا کہ 160 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ لکھنؤ کی دسہری امریکہ کو برآمد کی جا رہی ہے ہندوستان میں دسہری کی قیمت 60 سے 100 روپے کے
درمیان ہے لیکن جب یہ دسہری امریکی مارکیٹ میں پہنچی تو اس کی قیمت 900 روپے فی کلو ہوگئی یعنی اگر ہم ڈیوٹی ٹیکس، کارگو اور ہوائی کرایہ کی لاگت کو شامل کریں تو ایک کلو آم امریکہ بھیجنے کی لاگت تقریبا 250-300 روپے ہو گی، پھر بھی ایک کاشتکار اور باغبان ایک کلو آم پر 600 روپے بچیں گے۔