نئی دہلی،06 اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے ہاتھرس میں اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) سے کرانے کی ہدایت دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کے بہانے کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیاں ذات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش میں تھے۔
اترپردیش حکومت نے ہاتھرس معاملے کی سماعت سے
پہلے ہی بغیر نوٹس کے ہی اپنی طرف سے منگل کی صبح ایک حلف نامہ دائر کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ہاتھرس معاملے کے بہانے ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے سوشل میڈیا،ٹی وی اور پرنٹ میڈیا پر جارحانہ مہم چلائی گئی۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ کچھ میڈیا اہلکار اور سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے ہاتھرس معاملے کے بہانے اپنے ذات مفادات کےلئے ذات اور سماجی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔