نئی دہلی، 9 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو الزام لگایا کہ اتر پردیش کی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہارات میں آتی ہےمسز واڈرا نے آج ٹوئٹ کیا’’اتر پردیش کی حکومت نے کسانوں کو پریشان کرنے کے بہت سے طریقے ایجاد کئے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ قرض معافی کے نام پر دھوکہ کیا۔ بجلی کے بل کے نام پر ان کو جیل میں ڈالا‘‘۔
انہوں نے دعویٰ
کیا’’کسانوں کو سیلاب-بارش سے ضائع فصل کا کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کو کسانوں کی یاد صرف اشتہارات میں آتی ہے‘‘۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے ،کسانوں کی خود کشی سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ سامنے آنے کے بعدیوگي آدتیہ ناتھ کی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے مہوبہ اور ہمیر پور میں قرض سے پریشان دو کسانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔