the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ اور اس کے والدین کے زہر کھانے کے واقعہ پر گہرا دکھ اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں خواتین پر ہو رہے ظلم کے واقعات پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی کابینہ کے ارکان کی خاموشی شرمناک ہے ۔ محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا’’اتر پردیش کے حالات دیکھئے ،سینکڑوں خوفناک واقعات رونما ہونے کے بعد بھی خواتین کے تحفظ کے معاملے پر حکومت کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں نظر آتی



ہے ‘‘۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر خواتین کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان واقعات کے سلسلے میں حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’اتر پردیش کے وزیر اعلی اور وزراء کو شرم آنی چاہیے، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آپ اپنی خواتین شہریوں کو انصاف کا بھروسہ ہی نہیں دے پا رہے ہیں ‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وارانسی میں بیان بدلنے کا الزام لگاتے ہوئے اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ اور اس کے والدین نے زہر کھایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.