the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مہوبا ،30اپریل ( ایجنسی) اترپردیش کے ضلع مہوبا میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو ہوئی پولنگ کے بعد ایک ای وی ایم مشین کا کنٹرول یونٹ غائب ہو جانے سے کھلبلی مچ گئی۔
ضلع الیکشن افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں کنٹرول یونٹ کی برآمدگی کے لئے پنواڑي علاقے میں شب بھر تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس معاملے میں قصوروار پولنگ پارٹی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ معاملہ پنواڑي علاقے کے فدنا گاؤں کا ہے۔
یہاں پولنگ مراکز 92 کے بوتھ نمبر 127 میں پولنگ کے بعد پولنگ پارٹی کی جانب سے دیر شام مہوبا پہنچ کر ریاستی پولیٹیکنک کالج میں جب ای وی ایم مشن اور دیگر سامان جمع کرائی جارہی تھی ۔اس وقت اے وی ایم کا ڈاٹا سیو کرنے والا



کنٹرول یونٹ غائب پائے جانے سے کھلبلی مچ گئی ۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں کو فوری طور بوتھ پر بھیج کر گاؤں کے ایک ایک گھر میں تلاشی مہم چلا کر اس اہم کنٹرول یونٹ کو برآمد کر نے کی کوشش کی گئی ، لیکن ابھی تک کامیابی نہیں مل پائی ہے ۔ 
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ضلع الیکشن افسر سہدیو اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سوم ناتھ کی قیادت میں پولیس اور سینئر انتظامیہ کے افسران کی ٹیمیں علاقے میں اب بھی کنٹرول یونٹ کی تلاش کر رہی ہیں ۔یہ واضح نہیں ہے کہ کنٹرول یونٹ کہا گر گیا یا اسے کسی نے جان بوجھ کرغائب کر دیا۔ معاملے میں پولنگ بوتھ میں الیکشن ٹیم کی بڑی لاپرواہی مانتے
ہوئے پریزائڈنگ افسر کملیش کمار اور پولنگ پارٹی کے دیگر تمام اراکین کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.