واشنگٹن، 12 مئی (اسپوتنك) امریکہ کے نائب صدر مائک پنس کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیوآیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کی اطلاع دی۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا’’نائب صدر نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اور ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے پیر اور منگل دونوں دن ٹیسٹ کرایا اور
ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی‘‘۔
گزشتہ جمعہ کو مسٹر ٹرمپ نے مسٹر پنس کے ترجمان کیٹی ملر کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ایک سینئر افسر نے بتایا تھا کہ مسٹر پنس دوسرے لوگوں سے دوری بنا کر رکھیں گے لیکن ان کے پروگرام پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔