اقو ام متحدہ، 29 ستمبر (رائٹر) اقو ام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لئے جب تک میانمار کی فوج خاطرخواہ اقدامات نہیں کرتی ہے اس وقت تک اسے ہتھیاروں کی سپلائی روک دی جانی چاہئے۔
محترمہ ہیلی نے اقوام متحدہ میں
کل کہا کہ میانمار میں جاری نسلی تشدد کے خلاف مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ہم وہاں کی انتظامیہ کے سنگ دلی اور بے رحمی کے مدنظر اس کے خلاف اقدامات سے خوف زدہ نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میانمار کی فوج کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔