واشنگٹن، 30 جون :- امریکہ میں مامور چینی سفیر نے تائیوان کو ہتھیارفروخت اور کچھ چینی کمپنیوں کے خلاف پابندی عائد کرنے سمیت حالیہ کچھ کارروائیوں پر سخت رد
عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔
چینی سفیر کُئی تيان كائي نے واشنگٹن میں واقع سفارت خانے میں
صحافیوں کو بتایا کہ اس سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان اپریل میں فلوریڈا چوٹی کانفرنس کے جذبے پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا’’اور یہ عمل چینی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں اور خاص طور پر تائیوان سے ہتھیاروں کی فروخت سے ، یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کمزور ہو گا‘‘