واشنگٹن/28ستمبر(ایجنسی) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان Helena White ہیلینا وائٹ نے اردو میں گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت
لئے، اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا، واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان مقرر کیا ہے جبکہ ہیلینا کی اردو نے سب کے دل موہ لئے ہیں-