کابل، 27اگست (یو این آئی) رواں ماہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے اعلان کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہریوں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئے ہیں جنہوں نے سوشل
میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔
اب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔