واشنگٹن، 14 اپریل (یو این آئی/ سپوتنک) امریکہ نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ مشقیں تیز کر دی ہیں تاکہ یوکرین کی افواج ڈون باس اور کریمیا میں روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور وہ یوکرین کو ڈان باس یا کریمیا میں روسی افواج کے خلاف زیادہ موثر
جوابی حملہ کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ روسی حملوں سے اپنے دفاع کے لیے توپ خانے کے نظام، توپ خانے کے راؤنڈز، بکتر بند پرسنل کیریئر اور ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجے گا۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو کہاتھا کہ روسی فوج نے یوکرین میں آپریشن شروع کیا ہے۔ روس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس حملے کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری اور نازی اثر و رسوخ سے آزاد کرنا تھا۔