واشنگٹن، 19 جون (یو این آئی) امریکی ریاست میسا چوسٹس کی سینیٹر الز بتھ وارن نے کہا ہے کہ وہ انسانی تباہ کاریوں کے ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی 24 جولائی کو کانگریس میں تقریر میں شرکت نہیں کریں گی۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے
ہوئے وارن نے کہا، وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک انسانی تباہی پیدا کر دی ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بیان دیا ہے کہ وہ دور یاستی حل کی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے جس سے اسرائیلی عوام اور فلسطینیوں کو اپنی قوموں کو اپنی تقدیر اور وقار کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع ملے۔