: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن، 10 فروری (یو این آئی) امریکی سینیٹ نے 95 ارب ڈالر کے غیر ملکی امداد کے بل پر بحث شروع کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔
یہ بل یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا۔ سینیٹ نے جمعہ کی شام بل پر کام شروع کرنے کے لیے 64-19 سے ووٹ کیا۔ ووٹنگ ہفتے کے آخر سے اگلے ہفتے کے
شروع تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ سینیٹ ریپبلکنز نے بدھ کے روز 118 ارب ڈالر کے قومی سلامتی ضمنی پیکج کو روک دیا۔ پیکج میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر ، اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر اور سرحدی پالیسی میں اصلاحات شامل ہیں۔
ریپبلکن کا دعویٰ ہے کہ بل میں اصلاحات غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔