(تصحیح کے ساتھ دوبارہ جاری) اسٹاک ہوم،2 اکتوبر (رائٹر) امریکہ میں پیدا ہونے والے تین سائنس دانوں جیفری ہال، مائیکل روس بیش اورمائیکل ینگ کو آج میڈیسن (طب) کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے لیے 2017 کا نوبل انعام دیئے جانے کا اعلان کیاگیا۔
سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں واقع نوبل اسمبلی نے آج اپنے اعلانیہ میں بتایا کہ مسٹر ہال، روس
بیش اور ینگ کو انسانی جسم کی بیالوجیکل کلاکس (زندہ وجود میں کارفرما نظام حیات) کو کنٹرول کرنے والے سالماتی نظام کی دریافت کے لیے میڈیسن کا نوبل انعام دیا جائے گا۔
ان کی دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ پیڑ پودے، جانور اور انسان کرہ ارض پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے اپنی نامیاتی لے کس طرح طے کرتے ہیں۔