: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 ستمبر (ذرائع) امریکی صدر جو بائیڈن ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچ گئے۔ یہ بائیڈن کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ وہ ہندوستان میں 3 دن قیام کریں گے۔ ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس کے بعد بائیڈن نے امریکی سفیر ایرک گارسیٹی اور ان کی
بیٹی سے ملاقات کی۔ امریکی صدر وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ بائیڈن ہندوستان کا دورہ کرنے والے امریکہ کے 8ویں صدر ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے پہلے 50 سالوں میں صرف 3 امریکی صدور نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ گزشتہ 23 سالوں میں کسی امریکی صدر کا چھٹا دورہ ہے۔