واشنگٹن/31مئی(ایجنسی) وائٹ ہاؤس نے آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ مذاکرات کو لے کر شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں بات چیت کا دور جاری ہے اور امید ہے کہ یہ تاریخی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہی ہوگی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز
font-family: arial, sans-serif; font-size: 13px; text-align: left;">Sarah Sanders کے مطابق سفیر 'سنگ کم' کی قیادت میں امریکی وفد نے آج شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کر کےبات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان ہو رہی ہے اس بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور یہ آگے بھی جاری رہے گی۔
سارہ سینڈرز نے کہا، "ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مجوزہ مذاکرات اپنے مقررہ پروگرام کے تحت 12 جون کو ہی ہو'۔