واشنگٹن ،13 جولائی (اسپوتنک) امریکہ کے کیلیفورنیا میں بحریہ کے سان ڈیاگو اڈے پر تعینات یو ایس ایس بونہوم رچرڈ پر لگنے والی آگ میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بحریہ کی فوج نے کہا ’’مقامی اسپتال میں 17 فوجی اور چار عام شہری زیر علاج ہیں۔ وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔ جہاز پر موجود سب کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا اور فائر ٹیموں کو آگ بجھانے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل بحریہ کی رپورٹ میں یہ اطلاع ملی تھی کہ معمولی زخمی ہونے والے 18 فوجیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آگ اتوار کے روز مقامی
وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے لگی۔
بحریہ کے مطابق سان ڈیاگو بیس پر دو دیگر بحری جہازوں کو میزائل تباہ کرنے والے یو ایس ایس فٹزجیرالڈ اور یو ایس ایس رسل کو آگ سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یو ایس ایس بونہوم رچرڈ کے پاس مجموعی طور پر بحریہ کے 160 جوان تھے۔ معمول کی دیکھ بھال کے دوران جہاز کو آگ لگ گئی۔ جہاز پر عملہ کی تعداد تقریبا 1،000 ایک ہزار ہے۔ بحریہ نے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام ملاحوں کو اتوار کے روز ہٹا دیا گیا ۔
یو ایس ایس بونہوم پر لگی آگ کی وجوہات کی ت تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز پر دھماکا ہواتھا ۔
اسپوتنک،اظ