امریکہ/26جنوری(ایجنسی) امریکا نے ویت نام کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کے 50 سال بعد ایک امریکی طیارہ بردار جہاز ہنوئی کا دورہ کرے گا۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ طورپر چین اس سے خوش نہ ہو لیکن بہر حال طیارہ بردار جہاز کو مارچ میں بھیجے جانے کی اطلاعات
ہیں۔
ویت نام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس تجویز پر مذاکرات جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ 50 سال پہلے ویت نامیوں نے امریکا کو ہتھیاروں کے بغیر بہت بری طرح شکست دی تھی۔