واشنگٹن، 16 نومبر (یو این آئی) امریکہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر ہندوستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو 'لیول 1' کا نوٹس جاری کیا ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق جن لوگوں نے ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ
ایڈمنسٹریشن) کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں، ان کے ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے۔
سی ڈی سی نے پاکستان کے لیے بھی ایسا ہی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے سفر سے متعلق کورونا کے معیارات میں نرمی کی گئی ہے۔