نیو یارک،7 جولائی (ژنہوا) دنیا بھر میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ملک میں 29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیر تک
امریکہ میں کورونا وائرس سے 130،090 افراد ہلاک اور 2،910،023 متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی ریاست نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں فی الحال 397،649 متاثرین ہیں اور 32،219 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلیفورنیا ، فلوریڈا ، ٹیکساس ، نیو جرسی ، ایریزونا میں بھی بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ژنہوا،اظ