واشنگٹن، 14 نومبر:- امریکہ نے ایران اور عراق میں زلزلہ کی وجہ سے وسیع پیمانے پر ہوئے جان مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا-’’زلزلہ سے
متاثر ہ خاندانوں کے تئیں ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب ایران اور عراق میں 7.3 کی شدت والے زلزلہ سے 450 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔