نئی دہلی، 16نومبر (یو این آئی) امریکہ کے افغانستان امور کے لئے نئے مقرر کردہ خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے آج یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات کرکے افغانستان کے موجودہ حالت پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر اور خارجہ
سکریٹری کے ساتھ میٹنگوں میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے آٹھ ممالک کی شراکت داری والے علاقائی سلامتی مذاکرات کی تیسری میٹنگ افغانستان سے لوگوں کی آمدورفت، افغانستان عوام کو انسانی مدد پہنچانے کی عالمی کوششوں میں تال میل بنانے، علاقائی سلامتی کے امور اور دیگر دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔