امریکہ/22ڈسمبر(ایجنسی) امریکی نائب صدر نے کہا کہ'پاکستان کے پاس امریکہ کے ساتھ شراکت کی صورت میں بہت کچھ حاصل کرنے کو ہے اور دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کے سلسلے کو جاری رکھنے پر بہت کچھ کھونے کو ہے۔' واشنٹگن افغانستان کے بارے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔
امریکا کے نائب صدر مائیک
پینس نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی حکومت کے خلاف لڑنے والے گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔
جمعرات کی رات کو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر امریکی نائب صدر نے کہا کہ'پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک طالبان اور متعدد دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں تاہم اب وہ دن گزر چکے ہیں۔'