واشنگٹن، 3 مئی (رائٹر) امریکہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے فکر مند ہے اور وہ اس کے لئے ذمہ دار افراد کی جوابدہی طے کرنے کے لئے دباؤ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی آئندہ
ممکنہ ملاقات سے پہلے کل یہ بیان جاری کیا۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا’’ہم انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے حوالہ سے فکر مند ہیں۔ سب سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی مہم میں ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے ذمہ دار افراد کی جوابدہی طے کرنے کے لئے دباؤ بنائیں گے‘‘۔
رائٹر۔اظ