واشنگٹن، 19 مارچ (اسپوتنك) امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ- 19) کے معاملہ مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 143 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 8017 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
’نیو یارک ٹائمز ‘اور مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے بدھ تک تقریباً 7038 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر اور 97 کی موت کی رپورٹ جاری کی تھی۔ واشنگٹن کورونا وائرس سے سب
سے زیادہ متاثر ریاست ہے جہاں اب تک 74 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو ئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسے 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔
خیال رہے چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا جان لیوا وائرس کی زد میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں اور اس سے متاثر تقریباً 8500 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 200،000 سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں ہیں۔