حیدرآباد3 ستمبر(یواین آئی)حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے کوویڈ19معلوماتی سریز کا آغاز کیا ہے۔
اس پروجیکٹ کے ذریعہ متوسط اور کم آمدنی والی خواتین میں کوویڈ19کے تعلق سے معلومات
فراہم کی جائیں گی۔
امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد پبلک افیرس آفیسر ڈیوڈ موئیر نے اس کا افتتاح کیا جس پر این جی اوز، بالا وکاس سوشیل سروس سوسائٹی اور امید فار ویمن کی جانب سے عمل کیاجائے گا۔