واشنگٹن یکم جون [یو این آئی]امریکی خلاباز ڈگلس ہرلی اور باب بینکن بین اقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے ان لوگوں یہ سفر اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے طے کیا ہے۔
ویسے تو یہ دونوں خلا باز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے پرواز کے چند منٹوں کے اندر ہی زمین کے مدار میں داخل ہو گئے تھے لیکن بین اقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے میں 19 گھنٹے لگے۔یہ 19 گھنٹے دونوں نے اس کیپسول میں ہی گزارنے جن میں انہیں رکھا گیا تھا۔
مقامی وقت کے مطابق سنیچر کو سہ پہر تین بجکر 22 منٹ پردونوں نے خلائی سفر کا
آغاز کیا تھا۔روانگی سے عین پہلے خلائی مشن کے کمانڈر ہرلی نے وہی الفاظ دہرائے جو 1961 کے اولین خلائی مسافر ایلن شپیرڈ نے ادا کئے تھے۔ الفاظ یہ ہیں ’’چلیں ہم یہ مشعل روشن کریں‘‘۔
ہرلی ( )53 ) اور بینکن( 49 ) امریکی فوج میں پائلٹ رہ چکے ہیں۔ سال 2000 می دونوں نے خلائی ادارے ناسا میں شمولیت اختیار کی ۔
صدر امریکہ ڈونیلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس، خلابازوں کی ایک پرائیویٹ راکٹ پر روانگی کے وقت فلوریڈا کے کینیڈی سینٹر میںتھے۔ ناسا کے مطابق 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس تاریخی واقعے کا آن لائن مشاہدہ کیا۔