جارجیا/3مئی(ایجنسی) امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پرگرکرتباہ ہوگیا۔ سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ
میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔
@realDonaldTrump
I have been briefed on the U.S. C-130 “Hercules” cargo plane from the Puerto Rico National Guard that crashed near Savannah Hilton Head International Airport. Please join me in thoughts and prayers for the victims, their families and the great men and women of the National Guard.
1:57 AM - May 3, 2018